• news

 ڈی ایچ اے نیشنل مینز سینئر ریسلنگ چیمپئن شپ آج سے شروع


لاہور(نیوز رپورٹر) 66ویں ڈی ایچ اے نیشنل مینز سینئر ریسلنگ چیمپ¿ن شپ کیپٹن فصیح بابر امین شہید سپورٹس کمپلیکس فیز VI، ڈی ایچ اے لاہور میں جاری ہے۔ ایونٹ کا باضابطہ آغاز پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں کے پریس بریف سے ہوا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ارشد ستار نے 24 دسمبر سے 25 دسمبر تک ہونے والی چیمپئن شپ کے شیڈول کی وضاحت کی۔ کل 10 ٹیمیں (4 صوبائی، واپڈا، آرمی، پولیس، ایچ ای سی، پاکستان ریلوے اور فیڈرل ایریا اسلام آباد کے ساتھ) مختلف ویٹ کیٹیگریز میں 100 ریسلرز حصہ لیں گے۔میچز ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن اور اولمپک قوانین کے مطابق فیلڈ کے پیشہ ور افراد کے ذریعے کروائے جائیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے ڈی ایچ اے لاہور کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی ایچ اے لاہور نے ایک سال کے عرصے میں 7 قومی سطح کے کھیلوں کی چیمپئن شپ اسپانسر کی اور منعقد کیں۔

ای پیپر-دی نیشن