• news

گورنر پنجاب کا فیصلہ آئین شکنی، نوٹیفکیشن معاشی بحران گھمبیر کر دیگا، شیخ رشید 


راولپنڈی(این این آئی)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ گورنر پنجاب کا فیصلہ آئینی نہیں آئین شکن ہے جس کا سارا نقصان پی ڈی ایم کو ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن معاشی بحران گھمبیر کر دے گا، سارے فیصلے اعلی عدالتوں کے کندھوں پر آگئے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ٹکے ٹوکری ہوگیا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات انتہائی احمقانہ ہیں،، ملک کی تباہی اور بربادی پر کوئی بھی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا، حالات سنگین ترین ہو گئے ہیں، ایک ہفتے میں 58 کروڑ ڈالر کم ریٹنگ منفی کمرشل ذخائر 6 ارب سے کم ہو گئے۔سابق وزیر نے کہا کہ 24 کروڑ کی آبادی کے پاس ایک ماہ کی درآمدات کے پیسے نہیں، ملک بیٹھ گیا ہے اور گینگ آف تھری اور اس کی اولاد دھمال ڈال رہی ہے، سیاسی معاشی خارجی محاذ پر حکومت کو شکست ہوگئی الیکشن آخری حل ہے۔
شیخ رشید 

ای پیپر-دی نیشن