کمسن بچے کی حاضر دماغی نے ماں کو گرنے سے بچالیا
نئی دلی (نیٹ نیوز) کمسن بچے کی عقلمندی سے ماں کو اونچائی سے گرنے سے بچانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔ ماں اور بیٹے کی دلچسپ ویڈیو کو بھارتی پولیس سروس کے افسر دیپانشو کابرا نے ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون بلند سیڑھی پر کھڑے ہوکر گیراج کا دروازہ ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے اچانک سیڑھی گرجاتی ہے۔ بچہ خاتون کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے جو ماں کو ہوا میں لکٹا دیکھ رہا تھا پھر اچانک دوڑا اور آہستہ آہستہ سیڑھی کو اٹھا کر دوبارہ ماں کے قریب کھڑا کیا۔ ویڈیو کو اب تک 56 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
حاضر دماغی