اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا فارم ہاو¿س سیل کرنے کا نوٹس معطل کردیا
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہرکی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءاعظم سواتی کے فارم ہاو¿س پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کے خلاف درخواست میں فارم ہاو¿س کو سیل کرنے کا نوٹس معطل کرکے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کسی قسم کی کارروائی سے روکنے کا حکم دےدیا۔گذشتہ روز اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی کی جانب سے سی ڈی اے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران درخواستگزار کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ اور چوہدری علی عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ ہمارے خلاف سی ڈی اے نے آپریشن کیا اور فارم ہاو¿س میں توڑ پھوڑ کے ساتھ اسے سیل کردیا،کارروائی سے پہلے کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا،سی ڈی اے کو مزید کارروائی سے روکا جائے، عدالت نے سی ڈی اے کا 16 نومبر 2022 کا نوٹس معطل کردیا اور سماعت ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ سی ڈی اے نے اعظم سواتی کا فارم ہاو¿س کو قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیا تھا۔
نوٹس معطل