گھوڑے کی طرح کرتب دکھانے والا بیل
فرانس(نیٹ نیوز) ایسٹن ایک بیل ہے جو خود کو گھوڑا سمجھتا ہے۔ یہ اپنی مالکن کو آرام سے پشت پر بٹھاکر چلتا ہے، رکاوٹی بانسوں کو عبورکرتا ہے اور گھوڑے کی نقل اتارتا ہے۔ فرانس کے پرسکون گاوں میں ایسٹن ہر صبح اپنی مالکن سیبن رواس کو سوار کرکے اسے گاو¿ں کی سیر پر لے جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے اس کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے کیونکہ یوٹیوب پر اس بیل کے سبسکرائبر کی تعداد 90 ہزار اور ٹک ٹاک پر 62 ہزارہےجبکہ فیس بک بر بھی اتنے ہی لوگ اسے فالو کرتے ہیں۔ وزن کے باوجود وہ گھوڑے کی طرح جست بھرسکتا ہے اور عین اسی طرح کرتب دکھاتا ہے۔
بیل