امریکہ سلامتی کے معاملات میں مداخلت نہ کرے: چینی وزیرخارجہ
بیجنگ (اے پی پی) امریکی انتظامیہ چین کی سلامتی کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ چین اپنے ترقیاتی مفادات کا پختہ دفاع جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر شی جن پنگ اور صدر جو بائیڈن نے بالی میں کامیاب ملاقات کی جس سے دوطرفہ تعلقات کو سنگین مشکلات سے نکال کر ایک مستحکم ٹریک پر واپس آنے کا راستہ دکھایا گیا، جس سے بیرونی دنیا کو ایک مثبت اشارہ ملا۔
چینی وزیرخارجہ