• news

وکلاءسائلین کی تکلیف کا احساس کریں: جسٹس اسجد گھرال


گجرات (نامہ نگار) جسٹس لاہور ہائیکورٹ اسجد جاوید گھرال نے گجرات میں بار کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ بار آمد پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ وکلاءسے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گجرات بار پورے پنجاب میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ وکالت کا پروفیشن سب سے خوبصورت ڈگری ہے۔ جو لوگ آپ کے پاس آتے ہیں‘ وہ تکلیف میں ہوتے ہیں۔ ان کی تکلیف کا احساس کیجئے۔ فیس لیں یا نہ لیں جب آپ پاور آف اٹارنی سائن کرتے ہیں تو پھر وہ آپ کے امانت ہے۔ وکلاءکو عدالتوں میں عزت و احترام دیجئے کیونکہ یہ عزت و احترام کے حقدار ہیں۔ وکلاءکو جتنا ہو سکے‘ ریلیف دیجئے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءکو نیو بار کمپلیکس میں مبارک ہو۔ چیف جسٹس کے خصوصی تعاون سے نیو بار کمپلیکس کا بجٹ 5 ملین سے 81 ملین ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے خراج تحسین شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ کو بھی پیش کیا جانا چاہئے۔ صدر گجرات بار راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ گجرات بار کی تاریخ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے جہد مسلسل سے بھری ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج ریحان بشیر‘ سیکرٹری بار چودھری شیر باز سرور‘ ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ‘ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ‘ دیگر موجود تھے۔
جسٹس اسجد

ای پیپر-دی نیشن