این آر او نہیں ملے گا‘ انتخابات وقت پر ہونگے: سعد رفیق
لاہور (این این آئی‘ سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت گذشتہ روز اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گریڈ 1 سے سینیئر مینیجمینٹ تک سرکاری رہائش کی پالیسی میں صوابدیدی اختیار ختم کیا جائے، صرف میرٹ کی بنیاد پر الاٹمنٹ کی جائے۔ الاٹمنٹ کی لسٹوں کی رسائی تمام ملازمین تک ہو۔ اور ہر ٹرین میں خواتین اور بچوں کیلیے الگ ڈبے مخصوص کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چلتی ٹرین میں صفائی کا بہترین نظام اور متعلقہ عملہ کی ہر وقت موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ٹرینوں میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سفر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گورنر ہاﺅس کے باہر چند سو افراد کا ناکام اجتماع کرنے والو! تم جتنی چاہے غلیظ زبان بول لو، این آر او نہیں ملے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، جرائم کا حساب کتاب ہوگا، چالاکیاں، شعبدہ بازیاں، بدزبانیاں کام نہیں آئیں گی۔
خواجہ سعد رفیق