پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے: عبدالخبیر آزاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) خطیب وامام بادشاہی مسجد و چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اسلام اور قرآن پر عمل کرکے ساری مشکلات پر قابو پا سکتی ہے۔ بادشاہی مسجد لاہور میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ساری کائنات انسانی اور سارے جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے، دنیا کی تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیرت النبی کی پیروی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک دشمن طاقتوں کی تمام سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے، افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں نے ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں جسے ہم خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہماری ہمدردیاں اور مکمل تعاون افواج پاکستان اور تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں، ملک کو اس وقت اتحاد، امن، وحدت اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،علماءکرام منبر و محراب سے احترام انسانیت، قیام امن کے لیے اتحاد و وحدت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔
مولانا عبدالخبیر