ساہیوال: رشتہ دینے سے انکار پر 45 سالہ خاتون قتل
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) رشتہ دینے سے انکار پر ملزم نے گولی مار کر 45 سالہ خاتون کو قتل کردیا۔ قتل کی واردات نواحی گاﺅں 65/GD یارے والا میں ہوئی یہاں ملزم عاشق نے صغراں بی بی کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا اور انکار پر ملزم کو سخت رنج ہوا جس پر ملزم عاشق نے خاتون کے سر میں گولی مار کر اسے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ نور شاہ نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
ساہیوال/ خاتون قتل