• news

شہداد کوٹ، مظفر گڑھ میں حادثے، دلہن کی والدہ ، 5 باراتیوں سمیت 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی 


شہداد کوٹ مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) شہداد کوٹ اور مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گوٹھ بھٹہ کے مقام پر باراتیوں کی بس الٹ گئی۔ حادثے میں دلہن کی والدہ سمیت 6 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔ مظفر گڑھ میں بھٹہ پور فلائی اوور کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
حادثے

ای پیپر-دی نیشن