چین کی جوابی کارروائی، 2 امریکی افراد پر پابندی عائد
واشنگٹن (اے پی پی)چین نے دو چینی حکام کے خلاف امریکی پابندیوں کے جواب میں 2 امریکی افراد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کو وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نے تبت سے متعلق انسانی حقوق کے مبینہ مسائل پر 9 دسمبر کو2چینی حکام کے خلاف امریکی پابندیوں کے جواب میں 2امریکی افراد مائلز ماچون یو اور ٹوڈ سٹین پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا،چین میں ان کے ہر قسم کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے، چین میں کسی بھی تنظیم یا فرد کو ان کے ساتھ لین دین کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق دونوں افراد اور ان کے قریبی خاندان کے افراد پر ویزے یا چین میں داخلے پر پابندی ہے۔
چین پابندی