احسن اقبال کا خواتین کے تحفظ کیلئے قومی سطح کی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیرمنصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے خواتین کے تحفظ کے لیے قومی سطح کی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نے یہ اعلان صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر شائستہ سہیل، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر علینہ کمال، وزارت منصوبہ بندی کے ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز، طلبائ اور سول سوسائٹی نمائندوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ 16 روزہ مہم کا آغاز گزشتہ ماہ 25 نومبر کو خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا تھا۔ اس 16 روزہ مہم میں وزارت منصوبہ بندی اور اسکے ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز، ایچ آی سی، ایف آئی آے نے مختلف جامعیات میں اس کمپین کو بھرپور طریقے سے چلایا۔
ٹاسک فورس