• news

وکیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی پر لاہور بار نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا


لاہور (خبر نگار) وکیل رانا محمد آصف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا معاملہ پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی یقین دہانی پر وکلا نے ہڑتال ایک ہفتے کے لیے مئوخر کی تھی، وکلاء کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال دوبارہ شروع کر دی گئی۔سیکرٹری لاہور بار نے کہا ہے کہ وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوں، سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن نے باقاعدہ ہڑتال کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر سول جج کو بھجوا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن