مراد سعید کی شکایات کا ازالہ کریں، صدر کے وزیراعظم، چیف جسٹس کو خطوط
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان کو الگ الگ خطوط میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی جانب سے شکایت کا ازالہ کرنے کا کہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسجد نبوی واقعہ پر مراد سعید کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایک ہی الزام کے تحت متعدد ایف آئی آر درج کی گئیں۔ مراد سعید نے مالاکنڈ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا معاملہ اٹھایا، مراد سعید نے الزام لگایا کہ معاملہ اٹھانے پر دھمکیاں دی گئیں۔ سکیورٹی اداروں نے خاندان سمیت سوات کو چھوڑنے پر مجبور کیا۔ صدر عارف علوی نے خط میں آئین کے آرٹیکل 15 کا حوالہ بھی دیا۔