فاسٹ بائولر حارث رئوف کا ہم جماعت مزنا مسعود سے نکاح ‘مہندی کے چرچے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا۔حارث رئوف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ حارث رئوف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔حارث رئوف کی نکاح کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔ مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔ان ویڈیوز میں مزنا کی مہندی کے خاصے چرچے ہورہے ہیں کیونکہ انہوں نے مہندی پر حارث کے نام کا ایچ آر اور ان کی بائولنگ کی رفتار 150 لکھوایا۔اس کے علاوہ قومی کرکٹر کی بھی شیروانی پہنی تصویر سامنے آئی ہے۔مداحوں کی جانب سے یہ ویڈیوز خاصی پسند کی جارہی ہیں۔