• news

وزیراعظم نے خودکش حملے کے لواحقین  شہید کانسٹیبل‘ ڈرائیور کیلئے پیکجز کی منظوری دے دی


اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسین کو شہداء پیکج دینے کے باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور سید سجاد حیدر شاہ کے لواحقین کو دس ملین روپے کا چیک دے دیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ سید سجاد حیدر کا بنیادی طور پر تعلق رہانہ، ضلع چکوال سے تھا اور وہ راولپنڈی میں مسلم آباد، ڈھوک سیداں میں رہائش پذیر تھا۔ سید سجاد حیدر شاہ کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بچے ہیں، سید سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن