دورہ ڈی آئی خان: خیبر پی کے حکومت کا گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے انکار
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے صوبے کے گورنر غلام علی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کر دیا۔ دستاویز کے مطابق گورنرکے پی نے وزیراعظم کے ڈی آئی خان میں استقبال کیلئے صوبائی حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگا لیکن حکومت نے ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کے ڈاؤن ہونے کی وجہ بتا کرمعذرت کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے انکار کے بعد گورنر غلام علی بذریعہ سڑک ڈی آئی خان پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کے بل کی منظوری دے رکھی ہے۔ سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل گورنرکو دستخط کیلئے بھیجا گیا ہے۔