• news

اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ‘ امریکی سفارتی عملہ کو میریٹ ہوٹل  جانے سے روک دیا گیا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ریڈ زون سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔ شہریوں کو دوران سفر شناختی دستاویزات ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء امریکی سفارت خانے نے اپنے عملے کو ممکنہ حملے کے خدشات کے پیش نظر اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں جانے سے روک دیا۔ امریکی سفارت خانے نے ویب سائٹ پر جاری سکیورٹی الرٹ میں بتایا کہ امریکی حکومت اس حوالے سے باخبر ہے کہ کچھ لوگ تعطیلات کے دوران اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں امریکیوں پر ممکنہ حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ امریکی سفارتی خانے نے تمام عملے کو چھٹیوں کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے بھی روک دیا کیونکہ شہر میں ریڈ الرٹ ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن