سیالکوٹ ائیر سیال کے پاکستان میں دو سال مکمل ہونے پرتقریب
سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار ) سیالکوٹ ائیر سیال کے پاکستان میں دو سال مکمل ہونے پر ایئر سیال ہیڈ آفس میں چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی ، سی ای او امین احسن ، سینئر وائس چیئرمین قیصر اقبال بریار ، وائس چیئرمین عمر میر ، چودھری عمر نواز سرویا سمیت تمام ائیر سیال انتظامیہ نے سالگرہ کا کیک کاٹنے اور امید ظاہر کی کہ ائیر سیال پہلے کی طرح مسافروں کو بہتر اور جدید سہولیات کی فراہمی کے معیار کو برقرار رکھے۔ جنوری 2023 کے دوسرے نصف سے سعودی عرب کے لیے کام شروع کردیا ہے ۔ائیر سیال عرب امارات ، سعودی عرب ، قطر ، اومان ، عراق اور ایران کے لیے پروازیں شروع کر سکتی ہے ۔اور اس سلسلہ میں ائیر سیال نے تمام ضروری قواعد و ضوابط بھی مکمل کر لئے ہیں۔
سیالکوٹ کی صنعتی ، سماجی وصحافتی شخصیات نے چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی ، سی ای او امین احسن ، سینئر وائس چیئرمین قیصر اقبال بریار ، وائس چیئرمین عمر میر ، چودھری عمر نواز سرویا سمیت تمام ائیر سیال انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ائیر سیال پہلے کی طرح مسافروں کو بہتر اور جدید سہولیات کی فراہمی کے معیار کو برقرار رکھے گی۔