• news

بنوں میں جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا، پیرزادہ محمد امین 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین نے کہا ہے کہ بنوں آپریشن میں جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدائے پاک فوج کی قربانی سے ملک دشمن قوتوں کو شکست ہوئی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا، افواج پاکستان کی موجودگی اس بات کا اعلان ہے کہ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹی ٹی پی گروپس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن