مخلوق خدا پر رحم کریں ‘دھوکہ فریب سے بچیں:ادریس شاہ زنجانی
لاہور( کلچرل رپورٹر ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ حضرت خالدبن ولید بہادری، جراء ت اور جنگی حکمت عملی میں اپنی مثال آپ تھے۔آپ نے کفار کے خلاف جنگوں میں اپنے سے کئی گنا بڑے لشکروں کا شکست فاش دی۔آپ فرمایا کرتے تھے مجھے فتح میری ٹوپی میں رکھے حضور ؐکے مبارک بالوں کی برکت سے نصیب ہوتی ہے۔آپ ؓنے ہمیشہ شہادت کی آرزو کی لیکن ؤ یہ آرزو پوری نا ہو سکی،جب آپؓ بستر مرگ تھے تو فرمایا کہ اگر موت جنگ کے میدان میں ہوتی تو آج خالد بستر پر نا مرتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلمانوں کے عظیم سپہ سالار، اللہ کی تلوار حضرت خالد بن ولیدؓکے یوم وفات کے حوالے سے جامع مسجد شاہ زنجان میں مباجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ نماز کی پابندی کریں،مخلوق خدا پر رحم کریں، دھوکے، فریب، بے ایمانی سے بچیں،کسی کی حق تلفی ناکریں، جھوٹ نا بولیں، رشتہ داروں سے اچھا سلوک کریں اور اپنے اخلاق کو بہترین بنائیں۔ تاکہ دنیا میں کامیاب اور آخرت میں سرخرو ہوسکیں۔