فتنہ قادیانیت کا وجود اسلام کیلئے خطرہ ہے: عزیزالرحمن ثانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے دوروزہ تحفظ ختم نبوت کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ قادیانیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ کلیدی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جائے۔ توہین رسالت کے قانون کو تبدیل کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کااظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا عبدالوحید قریشی، مولانا محمدارشاد نے جامعہ مسجد حنفیہ رحیمیہ پر انا دھوبی گھاٹ چاہ میراں لاہور میں ختم نبوت کورس میں لیکچرز دیتے ہوئے کیا۔