• news

حکومت معاشی سر گرمیوں میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھائے: اشرف بھٹی 


لاہور( کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہواہے اورعوام کی قوت خرید ختم ہو نے کی وجہ سے ہرطرح کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،حکومت معاشی سر گرمیوں میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ لوگوں کیلئے روزگا ر کے مواقع پیدا ہوں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے غریب طبقے کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلز میں عائد کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ انہوںنے کہا کہ ایسے حالات میں جب معاشی سر گرمیاں فروغ پانی چاہئیں حکومت کاروبار کے اوقات کار کو محدود کر رہی ہے۔ حکومتی ذمہ داران سولو فلائٹ کرنے کی بجائے مشاورت کے عمل کو فروغ دیںتاکہ مسائل کا حل نکالا جا سکے نہ کہ ایسے فیصلے کئے جائیں جس سے معیشت سکڑنا شروع ہو جائے۔

ای پیپر-دی نیشن