• news

قائداعظم کے اصول اپنا کر ہی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے، اقبال احمد خان 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم ولادت کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان نے کی۔ تقریب میں بانی پاکستان کے یوم ولادت کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب کے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان نے کہا کہ قائد اعظم محمد جناح  کے بتائے ہوئے رہنما اصول اپنا کر ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامز ن کیا جاسکتا ہے۔ ترقی کے لئے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ قائد اعظم نے برصغیرکے مسلمانوں کو الگ شناخت اور سیاسی سمت کا شعوردیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن