• news

دورہ آسٹریلیا‘ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ‘قومی ویمنز کرکٹرز کی آج سے ٹریننگ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ سکواڈ نے مقامی ہوٹل میں دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے رپورٹ کر دی ۔پاکستان ویمن سکواڈآج سے دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی آج صبح کے سیشن میں این ایچ پی سی میں ٹریننگ کریں گی ۔کیمپ میں 27 اور 28 دسمبر کو قذافی سٹیڈیم میں انٹرا سکواڈ ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔پی سی بی ٹریننگ کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن