• news

شاداب خان ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بائولر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان ٹی ٹونٹی میں ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بائولر بن گئے۔شاداب خان نے یہ اعزاز بگ بیش لیگ کے چودہویں میچ میں اپنے نام کیا، قومی کرکٹر کی ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز نے میلبورن رینی گیڈز کو 8 رنز سے شکست دی ‘شاداب نے 3 وکٹیں حاصل کیں‘ 2022 میں لی گئی وکٹوں کی تعداد 61 ہو گئی جبکہ اب تک کوئی بھی پاکستانی بائولر ایک ہی سال میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 61 وکٹیں نہیں حاصل کر سکا۔حارث رؤف  2022 ء میں 60 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔وہاب ریاض نے 2019 ء میں جبکہ اظہر محمود نے 2013 میں 60 وکیں حاصل کی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن