• news

پاکستان کے پاس بیٹنگ ‘بائولنگ میں خطرناک پلیئرز ہیں:ڈیرل مچل 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا ہے کہ پاکستان کی کنڈیشنز میں کھیلنا چیلنج ہے لیکن یہی ٹیسٹ کرکٹ کا مزہ ہے۔ پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کیلئے ہر کھلاڑی پْرجوش ہے، یہاں کرکٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے پاس اچھی تعداد میں ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ یہاں کی کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہے۔ پاکستان کی کنڈیشنز نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سے بہت مختلف ہیں، ماضی کے نتائج کیا رہے اس جانب ہم نہیں دیکھ رہے۔پاکستان کے پاس بیٹنگ اور بائولنگ میں خطرناک پلیئرز ہیں، یہاں کی وکٹ سلو ہیں، بائونس کم اور سپن ملے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ کا مزہ یہی ہے کہ آپ مختلف کنڈیشنز میں کھیلیں۔

ای پیپر-دی نیشن