بی جے پی فرقہ واریت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے: راہول گاندھی
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی لوگوں کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کے لیے فرقہ وارانہ منافرت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور اسے پورے ملک میں پھیلا رہی ہے۔ راہول گاندھی نے نئی دہلی میں لال قلعہ کے باہر عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کنیا کماری سے دہلی تک سیکڑوں کلومیٹر پیدل چلتے ہوئے ملک میں کہیں بھی تشدد یا نفرت نہیں دیکھی لیکن وہ اسے میڈیا کو کنٹرول کرنے والی قوتوں کی ایما پر ٹیلی ویژن پر پھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔کانگریس کے سابق سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان کی شبیہ خراب کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے۔ انہوں نے کہاکہ ہندو مسلم نفرت پھیلانے کے بعد بی جے پی لوگوں کے پیسے حوالے کر ے گی اور تمام بندرگاہیں، ہوائی اڈے، سڑکیں اور دیگر اثاثے اپنے دوستوں کو بیچ دے گی۔ ملک میں مودی کی نہیں امبانی‘ اڈیانی کی حکومت ہے۔
راہول