• news

نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے‘ انتخابات ن لیگ بھاری اکثیریت سے جیتے گی: ایاز صادق


لاہور (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ جنوری میں مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اپنی حکومت بنا لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اپنے حلقہ انتخاب یونین کونسل 147 تاجپورہ میں جلسہ عام سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ تاجپورہ میں جب بجلی کا مسئلہ انتہائی سنگین تھا اس وقت ہماری جماعت اپوزیشن میں تھی مگر ہم نے یہاں کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرایا اور اس علاقے میں سو سے زائد ٹرانسفارمرز لگائے گئے۔
ایاز صادق

ای پیپر-دی نیشن