i تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں،شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں جس کے عزائم منفی ہیں وہ ناکام ہوں گے عمران کے فیصلوں کو عوام میں پزیرائی ملتی ہے اور پی ڈی ایم کو رسوائی، لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول ایف اے ٹی ایف کے اجلاس سے بائیکاٹ کرگئے تھے اور وہ کہ رہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے میں نے نکالا شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالت میں کیس گورنر کے نوٹیفکیشن کا تھا اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کا نہیں جب عوامی رائے عامہ کا احترام نہیں ہوتا تو جمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہے قانون میں خودکشی کی ناکام کوشش کی سزاءمعاف کر دی گئی ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئین موم کی ناک بن گیا ہے اور ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے تنخواہ دینے کے پیسے نہیں وزراءکی تعداد 77 ہے 22 بے محکمہ ہیں 50 کروڑ تک کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام ہے ممبروں کی منڈی لگی ہے.
شیخ رشید