درجنوں وارداتیں‘ ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے لیکر فرار
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوو¿ں اور چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے گلشن راوی کے علاقے میںسہیل بٹ کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6لاکھ 10ہزار روپے، مانگا منڈی کے علاقہ میں عتیق کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4لا کھ 30ہزار روپے، مغلپورہ کے علاقہ میں شوکت کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 70ہزار روپے، جنوبی چھاﺅنی کے علا قہ میں نفیس کے گھر میں گھس کر 2لاکھ 40ہزار روپے، ہڈیارہ کے علاقہ میں مجاہد کے گھر سے 2لاکھ 13ہزار روپے مالےت، اسلام پورہ کے علاقہ میںگوہر کی فیملی کو یرغمال بنا کر اےک لا کھ 20ہزار روپے‘موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لےا ہے۔ چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں مےں راہزنی کی پانچ وارداتوں مےں شہرےوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لئے ہےں۔ چوروں نے گارڈن ٹاو¿ن، شاہدرہ اور گلشن راوی کے علاقوں سے 3گاڑیاں، باغبانپورہ کے علاقے سے رکشہ جبکہ نواں کوٹ، مصری شاہ، ہنجروال، راوی روڈ، مصری شاہ، شفیق آباد اور گلبرگ کے علاقوں سے7 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔
ڈکیتیاں