• news

 چینی وزارت دفاع کا امریکی دفاعی ایکٹ میں چین بارے مواد پر احتجاج


بیجنگ  (شِنہوا) چین کے ایک دفاعی ترجمان نے نئے امریکی دفاعی ایکٹ میں چین بارے مواد پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کے فی نے کہا کہ مالی سال 2023 کے لئے نئے منظور کردہ نیشنل ڈیفنس  آتھرائزیشن  ایکٹ میں چین بارے متعدد منفی دفعات شامل ہیں۔ اس سے نہ صرف چین کی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچے گا بلکہ دونوں ملکوں اور فوجوں کے درمیان تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن