• news

عام انتخابات مارچ‘ اپریل میں‘ کارکن الیکشن کی تیاری کریں: پرویز خٹک


نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے شمولیتی جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پی کے اسمبلیاں بہت جلد تحلیل ہونگی۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پرویزالٰہی بھی پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں۔ الیکشن مارچ یا اپریل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن میں پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت میں آئے گی۔
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن