iہندوتوا تنظیم کی طرف سے کرسمس کے موقع پر سکولوں کو دھمکی آمیز خطوط
بھوپال(این این آئی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میںہندوتوا تنظیم وشوا ہندو پریشد نے اسکولوں کے پرنسپلوں کو دھمکی آمیز خطوط لکھے ہیں کہ وہ کرسمس کی تقریبات کے دوران ہندو بچوں کو سانتا کلاز نہ بنائیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھوپال شہر کے تمام سکولوں کے پرنسپلوں کو لکھے گئے دھمکی آمیز خطوط میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں کرسمس کی تقریبات میں طلباءکو سانتا کلاز بنایا جا رہا ہے اور انہیں کرسمس ٹری لانے کو بھی کہا جا رہا ہے۔ وی ایچ پی کے دھمکی آمیز خط میں لکھا گیا کہ یہ ہماری ہندو ثقافت پر حملہ ہے، یہ ہندو بچوں کو عیسائیت کی طرف راغب کرنے کی سازش ہے۔خط میں کہاگیاکہ ہمارے ہندو بچوں کو رام بننا چاہئے، کرشن بننا چاہئے، بدھ بننا چاہئے، گوتم بننا چاہئے، مہاویر بننا چاہئے، گرو گوبند سنگھ بننا چاہئے، یہ سب بننا چاہئے، انقلابی بننا چاہئے اور عظیم آدمی بننا چاہئے لیکن سانتا نہیں بننا چاہئے۔وی ایچ پی نے خبردار کیا ہے کہ اگر والدین کی اجازت کے بغیر طلباءکو سانتا کلاز بنایا گیا تووہ اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
ہندوتنظیم دھمکی