• news

قائداعظم کے افکار جمہوریت کی حکمرانی پر ڈٹے رہنے کی تلقین کرتے ہیں: فیاض چوہان


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت دی۔ قائداعظم کا یوم پیدائش ہمیں ا±ن کی شبانہ روز جدوجہد اور انتھک محنت کی یاد دلاتا ہے۔ قائدِ اعظم کے افکار ہمیں قانون اور جمہوریت کی حکمرانی پر براجمان رہنے کی یاد دلاتے ہیں۔ پاکستان اور پوری دنیا کی عیسائی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عالم عیسائیت کو کرسمس کی خوشیاں بہت مبارک ہوں۔ پاکستان کی مسیحی برادری نے ملک کی ترقی و ترویج میں ہمیشہ اہم کردار کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قائدِ اعظم نے ملک میں ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی اور قائد اعظم نے ایسے ملک کی تشکیل کی جہاں تمام قومیں بلا خوف و خطر اپنے تہوار منا سکتی ہیں۔
فیاض چوہان

ای پیپر-دی نیشن