بالا کوٹ میں پن بجلی منصوبہ ایشائی بنک 30کروڑ ڈالر دینے پر رضا مند
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے بالاکوٹ میں رن آف ریور پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک 30 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامند ہو گیا۔ منصوبے کی دستاویز کے مطابق پن بجلی منصوبہ سے نیشنل گرڈ میں 300 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ منصوبے سے حیاتیاتی ایندھن پر انحصار کم اور محفوظ توانائی کو فروغ ملے گا۔ منصوبے کا تعمیراتی کام شروع ہونے سے 12 سو لوگوں کو روزگار ملے گا۔ 500 لوگ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ خواتین بھی ان پروگرامز سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ بالاکوٹ میں بجلی منصوبے سے حیاتیاتی ایندھن پر انحصار کم اور محفوظ توانائی کو فروغ ملے گا۔
بالاکوٹ پن بجلی