• news

دنیا فلم انڈسٹری کو سیاحت کیلئے  استعمال کر رہی ہے: مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ فلم فیسٹیول میں کامیاب بچوں کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دنیا اب فلم کو سیاحت کے فروغ کیلئے اسعمال کر رہی ہے۔ وزیراعظم فلم انڈسٹری کے شعبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ پاکستان 1971ءمیں دنیا کا چوتھا بڑا فلم ساز ملک تھا ۔2011ءمیں فلم انڈسٹری میں دوبارہ سے بحالی کا عمل شروع ہوا، پہلی نیشنل فلم پالیسی 2017ءمیں سابق وزیراعظم نوازشریف نے دی تھی۔
مریم اورنگزیب 

ای پیپر-دی نیشن