درآمدی پابندیاں، سوزوکی کمپنی کا پلانٹ بھی 2 سے 6 جنوری تک بند رہے گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں موٹر گاڑیوں کی سب بڑی کمپنی پاک سوزوکی نے اپنا پلانٹ بند کر دیا ہے۔کمپنی کے بیان کے مطابق پیداواری پلانٹ 2 جنوری پیر سے 6 جنوری جمعہ تک بند رہے گا۔ تاہم یکم جنوری کو اتوار جب کہ 7 اور 8 جنوری کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پلانٹ کو غیر اعلانیہ طور پر 8 دن کے لئے بند کیا گیا ہے۔ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پاک سوزوکی کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے، مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے یہ بھی علم نہیں یہ پابندیاں مزید کتنے عرصے تک جاری رہیں گی۔ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اس صنعت کے سٹیک ہولڈرزکے ساتھ گفت و شنید کریں۔