شہباز شریف کا امیر قطر کو فون، موسمیاتی تبدیلی متعلق کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم ابن حماد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے امیر قطر کو کلائمنٹ ریزیلینٹ پاکستانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ کانفرنس پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترکہ میزبانی میں 9 جنوری کو جنیوا میں ہو گی۔وزیر اعظم نے فٹبال ورلڈ کپ کی کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔