پاکستان کو کرپٹ سیاستدانوں سے بچانے کیلئے تحریک جاری ہے: علی بشیر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما ،پی پی 140 کے امیدوار میاں علی بشیر نے کہاکہ آج کا دن ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ،جمہوری ،فلاحی ملک بنانے کا درس دیتا ہے قائداعظم کی قیادت میں چلنے والی تحریک کے نتیجہ میں پاکستان حاصل کیا گیا اور آج عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو کرپٹ سیاستدانوں سے بچانے اور اس کو قائد اعظم کے افکارکی روشنی میں ایک خودددار، خودمختار ،باوقار ملک بنانے کیلئے تحریک جاری ہے۔