پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چھیننے والے بے نقاب ہوچکے: ثناء اللہ جٹ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار این اے 116 چوہدری ثناء اللہ جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد سے اتحادی جماعتیں خصوصاً مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چھیننے والے بے نقاب ہوچکے ہیں انہیں عوام نے مسترد کرکے عمران خان کے بیانیہ کی بھرپور تائید کی ہے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک لانے کا ڈرامہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔