• news

پی ٹی آئی کی مہم پاکستان کو بچانے کیلئے ہے: سعید ورک


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری سعید ورک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مہم پاکستان کو بچانے کیلئے ہے پاکستان ہوگا تو انتخابات ہونگے نام نہاد تجربہ کار ٹیم نے 8 ماہ میں 45 فیصد مہنگائی کر دی، 22 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا دیا 2 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں اس نااہل ٹولے سے نجات ضروری ہے جس کی خاطر ہم فوری عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کررہے ہیں ہر پاکستانی موجودہ کرپٹ حکومت سے چھٹکارا چاہتا ہے، پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کو ایسے موڑ پر پہنچادیا ہے کہ عوامی بدحالی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج سے سات مہینے پہلے پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں پاکستان ترقی پرگامزن تھا وفاقی حکومت نے ملک کو تباہ کر دیا عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ہر طرف لوگ بے روزگار نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ فوری الیکشن کا انعقادہے جب جمہوری ملکوں میں بحران آتا ہے تو عوام کی مرضی کی حکومت لائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن