• news

مسیحی بھائیوں کے مذہبی مقامات کا تحفظ ذمہ داری ہے:موارہن خان 


ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈی پی او ننکانہ صاحب سردار موارہن خان نے کہا ہے کہ مسیحی بھائیوں کی مذہبی رسومات اور مقدس مقامات کی حفاظت اہم ذمہ داری ہے۔ کرسمس ڈے پر ضلع بھر کے 108 چرچوں اور مسیحی برادری کی تمام مذہبی رسومات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ کرسمس ڈے پر بہترین سکیورٹی ڈیوٹی اور کرسمس کی تمام تقریبات کو پر امن بنانے پر ننکانہ پولیس کے تمام افسر و جوان شاباش کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری پریس ریلیز کے دوران کیا۔ضلع بھر میں کرسمس کے تمام پروگرامز اور دیگر تقریبات پر امن اختتام پذیر ہوئیں۔  

ای پیپر-دی نیشن