پاکستان بنانے کیلئے امت مسلمہ نے اپنی جانوںکی قربانیاں دی:چوہدری صفدر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سابق ناظم چوہدری صفدر علی ساہی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنانے کیلئے امت مسلمہ کے لوگوں نے اپنی جانوںکی قربانیاں دی تھی مگر ملک کے سیاسی لٹیروں نے پاکستان کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جس کی وجہ سے پاکستان آ ج ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکا ہے اللہ نہ کرے کہ پاکستان پر کوئی آفت آئے ملک کو بچانے کیلئے کرپٹ عناصر کو ریلیف دینے کی بجائے سرعام سزائے موت سنا کر عبرت کا نشان بنایا جائے یوم قائداعظم کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری صفدر علی ساہی نے کہاکہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کا جن بوتل سے باہر نکل رہا ہے جس کو روکنے کیلئے پہلے بھی پاک فوج نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی تھی اور اب بھی پاکستان کی مسلح افواج ملک اور عوام کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے برسر پیکا ر ہے۔