• news

قصور: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس


قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذیشان نصراللہ رانجھاکی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں تمام ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 10378انسپکشنز کی گئیں جن میں سے 1913گراں فروشوں کو 12لاکھ 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا 20 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا اور 137گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذیشان نصراللہ رانجھا نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہو کر کام کریں کسی بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناقص کارکردگی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن