• news

انجینئر امیر ضمیر خان سیکرٹری جنرل آئی ای پی نامزد 

لاہور(نیوزرپورٹر) انجینئر امیر ضمیر خان کو سیکرٹری جنرل آئی ای پی نامزد کردیا گیا ہے۔ نامزدگی کونسل مشاورت کے بعد صدر آئی ای پی فرحت عادل نے کی انجینئر امیر ضمیر خان 3 سال کیلئے سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے انجینئر امیر ضمیر خان کو سیکرٹری جنرل بننے پر مبارکباد دی۔ اور پیغام دیا کہ انجینئر ز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کوشش کر رہی ہے۔ احسن اقبال نے آئی ای پی نئی باڈی سے کہا کہ معاشی بحران حل کیلئے تجاویز دیں تاکہ اس کی روشنی میں ترقی کی راہ پر چلا جا سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن