امت عقیدہ توحید ،تحفظ ختم نبوت کو مشن بنا لے:میاں محمد جمیل
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہاکہ امت عقیدہ توحید اورتحفظ ختم نبوت کو مشن بنا لے،دنیاوآخرت کی کامیابی اسی میں ہے۔ عقیدہ توحید وختم نبوت ہی اساس اسلام ہے۔میاں جمیل نے کہا افسوس ہے کہ شعوروآگہی کے اس دور میں بھی میں کھرے کھوٹے کی پہچان نہیں رہی۔ عقیدہ توحید کی ہرفرد وبشر تک دعوت پہنچانے کا بیڑا سیدنا آدمؑ سے لے کر حضورنبی کریمؐ تک ہر نبی ورسول نے اٹھایا ۔ آج علماء کرام،خطباء اور واعظین سمیت امت مصطفی کے ہرفرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اور سیدنا رسول کریم کی ختم نبوت کا پیغام عام کرکے اپنا فرض نبھائے ،دنیا وآخرت کی بھلائی اسی میں ہے۔