وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا مبشر اقبال کا حلقے میں پہنچنے پر استقبال
کاہنہ (نامہ نگار)لاہور سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا مبشر اقبال کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی بننے کے بعد خیابان امین پہنچنے پرزبردست استقبال کیا گیا۔اس موقع پر حلقہ سے عوام کی بڑی تعداد مبارک باد دینے ان کے ڈیرے پر پہنچ گئی۔ گھوڑوں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص اورنوٹ نچھاور کے گئے۔ رانا مبشر اقبال نے اس موقع پرکہاکہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کامعاون خصوصی بنانے پرمیاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کاشکریہ ادا کیااور کہاکہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔اس موقع پر میاں نواز شریف اور قائد اعظم کی سالگرہ کاکیک بھی کا ٹا گیا۔