حفاظ طلبا کامسابقہ القرآن کافائنل آج حنیف جالندھری و دیگرشخصیات شرکت مفتی محمد تقی عثمانی آن لائن خصوصی خطاب کرینگے
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں جاری ’’مسابقہ حفظ القرآن کریم مع التجوید‘‘ کے سلسلہ میں پنجاب بھر سے پوزیشن لینے والے حفاظ طلباء کے درمیان آج بروز منگل صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی مدظلہ کی زیر صدارت مسابقہ القرآن پنجاب کا فائنل پروگرام منعقد ہوگا جس میں مولانا قاری حنیف جالندھری،مولانا قاری احمدتھانوی، مولانا قاری زاہد مسعود سمیت دیگر شخصیات شرکت و خطاب کریں گی۔جبکہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی پروگرام میں آن لائن خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقعہ پرمسابقہ حفظ ا لقرآن پروگرام میں پوزیشن لینے والے طلباء کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔